اگر مجھے قتل کیا گیا (Agar Mujy Qatal Kia Gya)

Author: Zulfikar Ali Bhutto   

Publisher: ilm o irfan publishers

Category: Politics  

Total Duration: 13:23

یہ کتاب پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم ترین حوالہ ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست اور اس زمانے کے حالات کا مطالعہ اس کتاب کی ورق گردانی کے بغیر ادھورا ہے۔ یہ تاریخ کی ان نمایاں ترین کتابوں میں سے ایک ہے جو جیل کی کال کوٹھڑی میں بیٹھ کر لکھی گئیں۔ اس تصنیف میں ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل ضیا الحق کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا خلاصہ کیا ہے اور ایک ایک الزام کا جواب دیا ہے۔ یہ کتاب ذوالفقار علی بھٹو کی تمام زندگی کا احاطہ تو نہیں کرتی البتہ اس کتاب کو شاملِ مطالعہ کیے بغیر ہم نہ تو پاکستان کی تاریخ کو درست طریقے سے سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت کو مکمل طور پر جان سکتے ہیں۔ یوں یہ کتاب نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

DOWNLOAD APP FOR FREE!

Scroll to Top