یہ ایک مزاحیہ اور اصلاحی کتاب ہے جس میں آپ کو ہر دوسری سطر پر ایک مزاحیہ کردار اور سبق آموز کہانی ملے گی۔ یہ کرداروں سے بھرپور کتاب ہے جس میں ہر کردار اپنی ایک الگ کہانی لیے کھڑا ہے۔ مصنف نے ہمارے دیہی معاشرے کے سادہ لوح اور کم پڑھے لکھے طبقے کی عجیب و غریب سوچ اور فرسودہ روایات کو موضوع بنایا ہے۔ یہ لوگ کس طرح بھیڑ کی چال چلتے ہیں اور توہمات کا شکار رہتے ہیں، ایک غیر اہم سی بات کےلیے اپنی بیٹیوں کی زندگی تک کی قربانی دے دیتے ہیں۔ غرض یہ کتاب اپنے دلچسپ اور اصلاحی پہلوؤں کے باعث کہیں بھی بور نہیں کرتا بلکہ ہر ایک سطر آپ کو اگلی سطر پڑھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔