ہم جس گھٹن زدہ سماج میں رہتے ہیں یہاں عورت اور خاص طور پر ایک خوبرو عورت کی حیثیت سوائے اس کے اور کچھ نہیں ہے کہ اسے بس ہوس بھری نظروں سے دیکھا جائے۔ ایک عورت جسے ہر کوئی چاہتا ہے لیکن صرف جسم کی حد تک۔ ہر کوئی اس کی مدد کو تیار ہوتا ہے اور اس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے آگے بڑھتا ہے لیکن بدلے میں ہر شخص اس سے جنسی تسکین چاہتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی شخص اس عورت سے دلی محبت کر بیٹھے تو اس کے لیے یہ امر نہایت ہی مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ اس عورت کو اپنی سچی محبت کا یقین دلائے جس کی نظر میں سماج کے سارے مرد “کتے” ہوں۔ یہ ناول ایسے ہی کچھ کرداروں پر مشتمل ہے جس میں مرکزی کردار ایک خوبرو لڑکی کا ہے۔ یہ ناول جہاں معاشرے کے تلخ مگر حقیقی پہلوؤں کی بہترین عکاسی کرتا ہے وہیں منظر نگاری اور زبان و بیان کے اعتبار سے بھی نہایت منفرد ناول ہے۔