یہ ناول ان لوگوں کے مطالعے کے لیے ہے جو کسی بھی وجہ سے دین سے دوری اختیار کیے ہوئے ہوں۔ جو لوگ دین کی سرسری سی سمجھ بوجھ تو رکھتے ہیں لیکن کبھی کلام مجید کو اس کے حقیقی اثر میں رہ کر نہیں پڑھا نہیں پڑھتے۔ روحانی طاقت کے احساس سے لبریز یہ ناول اپنے اندر بےانتہا کشش لیے ہوئے ہے۔ اس میں اچھائی اور برائی باہم برسر پیکار ہیں لیکن جیت بالآخر اچھائی اور حق کی ہی ہوتی ہے۔ مصنفہ نے یہ ناول لکھ کر نئی نسل کو قرآن کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔