یہ عصمت چغتائی کا نمائندہ ناول ہے۔ اسے ان کا سوانحی ناول بھی کہا جاتا ہے۔ ناول کا مرکزی کردار ایک ایسی لڑکی ہے جو بچپن ہی سے باغیانہ رجحانات رکھتی ہے۔ وہ قدم قدم پر سماج کے مروجہ معیارات کو چیلنج کرتی ہے اور بدلے میں اسے بھی زندگی کے ہر موڑ پر دکھ درد ہی ملتے ہیں۔ لوگ اس کا استحصال کرتے ہیں، کچھ لوگ اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اور کئی مرتبہ وہ اپنے جائز حقوق سے بھی محروم ہوتی ہے۔ جنس نگاری کے حوالے سے بھی یہ ایک اہم ناول ہے۔ جنسی نفسیات کو یہاں کھل کر موضوع بنایا گیا ہے۔ غرض یہ مختصر سا ناول زندگی کے بڑے بڑے مسائل کی عکاسی کرتا ہے