یہ ایک ایسے سیاسی لیڈر کی ولولہ انگیز داستانِ حیات ہے جس نے ملکِ پاکستان کی تاریخ کے ہر بڑے واقعے میں اپنا کردار نبھایا اور ہر دور میں ظلم اور جبر کے نظام کے خلاف آواز بلند کی۔ یہ کہانی ہے مخدوم جاوید ہاشمی کی جس نے ایوب خان سے لے کر عمران خان تک ہر دور کی سیاست کو بہت قریب سے دیکھا اور ہر دور میں ایوانِ اقتدار کی مخالف سمت میں کھڑے نظر آئے۔ اس کتاب میں سیاسی سماجی اور ملکی و بین الاقوامی حالات و واقعات کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ جس سے تاریخ کا ایک نیا ذاویہ ہمارے سامنے آتا ہے۔ ایک ایسے شخص کی آپ بیتی یقیناً لائق مطالعہ ہے جس نے پاکستان کی تاریخ کو ایوانوں میں بیٹھ کر دیکھا ہو اور سلاخوں کے پیچھے بیٹھ کر لکھا ہو۔