چراغوں کا دھواں پاکستان کے مشہور افسانہ نگاروں میں شمار کیے جانے والے مصنف انتظار حسین کی خودنوشت سوانح عمری ہے۔ اس سوانح کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا آغاز مصنف کے بچپن کے واقعات سے نہیں ہوتا بلکہ مُصنف نے تقسیم کے بعد ادیبوں کے حالات کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے اور ان کے شب وروز پر عمدہ انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ پوری سوانح پر نوسٹیلجیا کا اثر غالب ہے اور مصنف کا یادوں سے بھرپور انداز بیاں پڑھنے والوں کو بھی اداس کر دیتا ہے۔