ابن بطوطہ کے تعاقب میں (Ibn-e-Batuta Ke Taaqub Mein)

Author: Ibn-e-Insha

Publisher: Ilm o irfan publishers

Category:Travel blogs, Humor

Total Duration: 47:54

اردو زبان میں سفرنامہ لکھے جانے کی روایت بہت پرانی تو نہیں مگر جاندار ضرور ہے۔سفر ناموں کا مطالعہ نہ صرف معلومات تک رسائی پانے کے لیے کیا جاتا ہے بلکہ یہ قاری کے ادبی ذوق کی تسکین کا باعث بھی ہے۔ سفرنامہ نگاری میں ابن انشا نے مزاح نگاری کے عنصر کا اضافہ کرکے اس فن تحریر میں ایک نئے انگ کا اضافہ کیا ہے۔ ابن انشا کی اس جدت کو نہ صرف پڑھنے والوں میں پذیرائی ملی بلکہ مستقبل کے سفر نامہ نگاروں نے اسے سفر نامہ کے مستقل جز کا درجہ دے دیا۔ابن بطوطہ کے تعاقب میں ابن انشا کے یورپ، جاپان، سری لنکا اور ایران کے سفر کی داستان ہے جس میں ان ممالک کی سیاست ،سماجیات اور سیاحتی مقامات کا تذکرہ نہایت دلچسپ پیرائے میں کیا گیا ہے

DOWNLOAD APP FOR FREE!

Scroll to Top