پطرس کے مضامین اردو مزاح کی ایک لافانی کتاب ہے جس کی مقبولیت اس کے شائع ہونے کے نصف صدی بعد بھی قائم ہے۔ یہ کتاب دراصل ان کے مضامین کا مجموعہ ہے جن میں انہوں نے اپنی ذات کو مقدم رکھا اور طنز و مزاح کے نشتر چلاتے نظر آئے۔ یہ ان کے انداز بیان اور سلیس زبان کا ہی اثر ہے کہ ان کی کتاب کو اردو مزاح کا ایک بیش قیمت اثاثہ مانا جاتا ہے۔