گاڈ فادر، میریو پزو کا مشہور زمانہ نا ول ہے جس پر فلم بھی بن چکی ہے۔ ناول ان مناظر سے شروع ہوتا ہے جب کئی کرداروں کو مشکل حالات میں پھنسے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور ان سب کو یقین ہوتا ہے کہ انھیں ان حالات سے صرف ایک ہی شخص نکال سکتا ہے اور وہ “ڈان کارلیون” ہے، ان کا گاڈ فادر۔ اس کا درجہ اصلی باپ کے برابر ہوتا ہے۔ ناول میں ڈان کی زندگی میں اس کو پیش معاملات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ڈان کی فہم و فراست کا تذکرہ بارہا ملتا ہے۔ مائیکل کارلیون کا کردار بھی اہم ہے۔ ڈان پر جان لیوا حملے کے بعد ڈان کا بیٹا مائیکل کارلیون فیملی کے معاملات سنبھالتا ہے اور ڈان کا نام بلند رکھتا ہے۔