قلعہ جنگی (Qila Jangi)

Author: Mustansar Hussain Tarar

Publisher: SANG-E-MEEL PUBLICATIONS

Category: Novel

Total Duration: 00:19:42

“قلعہ جنگی” مستنصر حسین تارڑ کا لکھا ہوا ناول ہے جو افغان جنگ کے تناظر میں لکھا گیا ہے۔ ہوا یوں کہ قندوز میں شمالی اتحاد کے نام دار جنرل رشید دوستم کے سامنے حریفوں نے ہتھیار ڈالے تو ان میں پاکستانی، افغان، عرب ، چیچن جنگجو سب ہی شامل تھے۔ پشت پر بندھے ہوئے ہاتھوں والے یہ قیدی قلعہ جنگی لائے گئے۔ ان سے تفتیش شروع ہوئی اور اسی دوران بعض قیدی جنھوں نے اپنی گھیردار شلواروں میں ابھی تک اسلحہ چھپا رکھا تھا انھوں نے پوچھ گچھ کی ذلت سے برافروختہ ہو کر کچھ ہینڈ گرینڈ اچھال دیے اور عین اسی وقت جوش ایمانی سے چھلکتے ہوئے کسی نوجوان نے قمیض میں چھپائی ہوئی کلاشنکوف کا برسٹ بھی مار دیا۔ آن کی آن میں بغاوت برپا ہو گئی۔ ایسی بغاوت کہ سات دنوں اور سات راتوں پر محیط تھی جس میں خون کے دریا بہہ گئے۔ مستنصر حسین تارڑ کا یہ ناول قلعہ جنگی میں زخمی ہونے والے قیدیوں کی گفتگواور شب وروز پر مشتمل ہے کہ مرنے تک ان کے ساتھ قلعہ جنگی کے تہہ خانے میں کیا گزرتی ہے۔

DOWNLOAD APP FOR FREE!

Scroll to Top