شاہکار عالمی افسانے یا نوبل انعام یافتہ ادیبوں کے شاہکار افسانے خاقان ساجد کے ترجمہ کردہ افسانوں کا انتخاب ہے۔ ان کی نوبل انعام یافتہ کہانیوں کی سیریز کی یہ دوسری کتاب ہے اور اس میں درج ذیل کہانیاں ہیں: ہینرک بول کی خلاف ضابطہ، ارنسٹ ہیمنگوے کی دیارِ غیر میں، رابندر ناتھ ٹیگور کی کابلی والا، دیوار از ژاں پال سارتر، جنگ اور آدمی از میخائل شولوخوف، چارہ گر از نجیب محفوظ۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے سامعین کو بین الاقوامی ادب کا یہ ذائقہ پسند آئے گا اور ہم مزید کتابیں بھی آپ کی خدمت میں پیش کرتے رہیں گے۔