سماجیات کی ابتدا اس وقت ہوئی جب دنیا سائنسی ایجادات کے تجربات سے گزر رہی تھی اور سائنس دان قدرتی نظام کو سمجھنے کے لیے کاز اور ایفیکٹ کے اصول پر کام کر رہے تھے۔ سائنس کے تجرباتی طریقوں سے متاثر ہو کر ماہرین علم سماجیات نے سماجی ڈھانچے اور کارکردگی کو سمجھنے کے لیے یہی طریقے اپنائے۔ قدرتی نظام کے برعکس سماجی نظام غیر یقینی صورتحال سے گزرتا ہے اور اس کے نتائج پر پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کتاب میں سماج کے اصولوں اور مسسائل پر بہت مدلل تبصرہ کیا گیا ہے اور یہ ہر اس شخص کو پڑھنی چاہیے جو سماجی مسائل اور ان کے حل کو جاننا چاہتا ہے۔