’’سرگذشت اپنی‘‘ مشہور برطانوی فلاسفر، ریاضی دان اور ادیب برٹرینڈ رسل خود نوشت ہے جسے صحافی فرید احمد نے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ برٹرینڈ رسل نے اس کتاب میں اپنے عہد کی نہایت دلچسپ تصویر کشی کی ہے۔ معاشرتی حالات کے علاوہ اُس دور کے سیاسی حالات کا تجزیہ بھی بڑے خوبی سے کیا گیا ہے۔ برٹرینڈ رسل جنگ اور ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف تھے مگر اُنھیں جنگ عظیم اول اور دوئم کا سامنا کرنا پڑا۔ کتاب میں اُنھوں نے اپنی ذاتی زندگی کی مشکلات، کامیابیوں اور محبتوں کا ذکر بھی بڑی تفصیل سے کیا ہے۔ فرید احمد نے مترجم کی حیثیت اپنا کردار نہایت خوبی سے انجام دیا ہے اور پڑھنے والے کو محسوس ہوتا ہے جیسے وہ مصنف ہی کی زبان سے واقعات کی تفصیل سن رہا ہے۔ اس دلچسپ تاریخی آپ بیتی کا مطالعہ یقینا دلچسپی کا باعث ہو گا۔