علی عباس جلالپوری برصغیر کے ممتاز دانشوروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تاریخ، فلسفہ اور تمدن پر عمدہ علمی و تحقیقی کام سر انجام دیے۔ ان کی تصنیف روایاتِ تمدنِ قدیم انسانی تہذیبوں کی ابتدا، ان کے نظریات، روایات اور فکری ارتقا پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس کتاب میں مختلف تہذیبوں کے مذہبی، سائنسی اور فلسفیانہ تصورات کا تجزیہ کیا گیا ہے اور ان کے ارتقائی مراحل کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ مصری، بابلی، یونانی، ہندی، ایرانی اور اسلامی تہذیبوں کا مطالعہ اس میں خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہی تہذیبیں انسانی فہم و ادراک کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی رہی ہیں۔