برنارڈ ہارٹ کی کتاب نفسیاتِ جنوں، انسانی ذہن میں جنون، وہمی تصورات، خواب بیداری اور خیالی دنیا کے نفسیاتی پہلوؤں کا تفصیلی مطالعہ پیش کرتی ہے۔ اس کتاب میں برنارڈ ہارٹ نے وہمی صورت گری، مماثلت پیدا کرنا، دباؤ اور ذہنی کشمکش کے اثرات جیسے مختلف نفسیاتی مسائل پر روشنی ڈالی ہے۔ کتاب میں حقیقت اور خیالی دنیا سے درمیان انسان کے تعلقات، نفسیاتی امراض کی وجوہات اور مریضوں کے رویوں کی گہرائی سے وضاحت کی گئی ہے۔