میں کون ہوں جیلانی بانو کی خودنوشت ہے جس میں وہ اپنے بچپن، گھر کے علمی و ادبی ماحول اور اُس دور کی سماجی و سیاسی فضا کو سادگی اور سچائی سے بیان کرتی ہیں۔ یہ کتاب صرف ذاتی یادداشتیں نہیں بلکہ حیدرآباد دکن کی ادبی روایت، ترقی پسند تحریک کے اثرات اور جاگیردارانہ معاشرت کی جھلکیاں بھی اپنے اندر لیے ہوئے ہے۔