بشریٰ رحمٰن کی لکھی گئی کہانیاں جس طرح پاکستانی سماج کی عکاسی کرتی ہیں، ویسے کسی اور ادیب کا کام نہیں کر سکا۔ اس ناولٹ میں بھی بشریٰ رحمٰن نے ثابت کیا ہے کہ سماج ظاہری روایتوں کو تو نبھاتا ہے مگر دلوں کے جذبات، رشتوں کی نزاکت اور اندرونی سچائی کو اکثر نظر انداز کر دیتا ہے۔ یہ کہانی بتاتی ہے کہ کس طرح محبت، قربانی، فرض اور رشتوں کی الجھنوں میں گھری افسوں نے اپنی زندگی کی خوشیوں کو پسِ پشت ڈال کر اپیا کی آخری وصیت نبھائی۔