جگن ناتھ آزاد اردو کے ممتاز شاعر، محقق اور نقاد تھے۔ اپنی کتاب “اقبال کی کہانی”میں انہوں نے علامہ اقبال کے حالات زندگی، شاعری، فلسفہ میں دلچسپی اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو تفصیل سے بھی بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں علامہ اقبال کی تعلیمی میدان میں محنت اور کامیابی کا بھی ذکر ہے۔ اقبال کی زندگی پر سادہ انداز میں لکھی گئی یہ کتاب بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں کارآمد ہے۔