خالد جاوید کا ناول “ایک خنجر پانی میں” انسانوں کی زندگی میں صفائی اور صاف پانی کی اہمیت، وبائی امراض پھیلنے پر لوگوں میں پیدا ہونے والے نفساتی عوارض کی عکاسی کرتا ہے۔ انسانوں کی بے بسی اور بیماری سے فائدہ اٹھانے والے موقع پرست سیاسی لوگ اور کمپنیاں بھی اس ناول کا موضوع ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ناول قاری کو روایتی کہانیوں سے ہٹ کر انسانی وجود کی تاریک سچائیوں اور زندگی کے لایعنیت پر سنجیدگی سے غور کرنے پر مجبور کرتا ہے۔