غلام عباس کا نام اردو افسانوں میں نمایاں ہے۔ اوورکوٹ کی طرح ان کا یہ افسانہ ”آنندی“ بھی ان کے فن کی معراج ہے جس میں وہ طنزیہ لہجے کے زریعے معاشرے کے دوہرے پن پر تنقید کرتے ہوئے انسانیت کی مضحکہ خیزی کو اجاگر کرتے ہیں۔ معاشرتی منافقت اور انسانی فطرت کی کمزوریوں کو اجاگر کرتی ہوئی اس کہانی میں ہماری نفسیات کو بہت اچھے طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔