آتش پرست فیملی میگزین کی مقبول مصنفہ وجیہہ سحر کا لکھا ہوا ناول ہے جس میں انہوں نے مافوق الفطرت مخلوق کے ذریعے اچھائی اور برائی کا تقابل دکھایا ہے اور سنسنی خیز واقعات کے جھرمٹ میں آگے بڑھتی ہوئی کہانی کا اختتام سچ کی فتح اور شیطانی طاقتوں کے خاتمے پر کیا گیا ہے۔ چار ہزار سال پرانی تاریخ اور زبان کا تذکرہ بھی اس ناول میں ہے اور غیبی طاقتوں کی مدد بھی اس ناول کو دلچسپ بناتی ہے۔