ابنارمل کی ڈائری ایک ماہر نفسیات کی لکھی سچی کہانی ہے جس میں دو محبت کرنے والے دل ایک حادثاتی موت کے بعد ہمیشہ کے لیے جدا ہو جاتے ہیں۔ جمیرا کی موت کے بعد جاسم کی زندگی موت سے بھی بدتر ہو جاتی ہے۔ تاریک راستے اُسکا مقدر بن جاتے ہیں۔ ایسے میں ایک ماہر نفسیات اُسکی محبت کو ایک نئے رنگ سے آشناس کراتا ہے اور یہ رنگ جاسم کی زندگی میں ایک بار پھر روشنیاں بھر دیتا ہے۔ انسانی جذبات اور احساسات پر لکھی گئی ایک ایسی کہانی جو آپ کو انسانی جذبات کے مختلف پہلوں سے روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ آپ کو نفسیات کے متعلق ایسی ابتدائی معلومات بھی فراہم کرے گی جن کا جاننا ہر انسان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔