ڈاکٹر مبارک علی کی کتاب “المیہ تاریخ” ہماری سرکاری تاریخ کے برعکس تاریخ کے چند اہم گوشوں کو تمام تر تلخ و تُرش حقائق کے ساتھ ہمارے سامنے لاتی ہے۔ تاریخ کے کچھ معروف کردار جو ہماری نصابی کتابوں کے حوالے سے ہمارے ذہنوں میں نقش ہیں ان سے متعلق مختلف اور متضاد نکتہ نظر پیش کرتی ہے۔ ہندوستانی سماج، حکومتوں کا ادل بدل، مغل دور، انگریز دور اور پھر ماضی قریب کے کچھ کرداروں کا عمیق مطالعہ اس کتاب کا موضوع ہے۔ صوفیا اور بادشاہوں کا آپسی تعلق، ہندوستانی سماج میں عورت کی حیثیت اور سر سید کی تحریک اس کتاب کے موضوعات میں سب سے خاصے کی چیز ہے۔