ڈاکٹر ذوالفقار کی کتاب اٹکھیلیاں مزاحیہ مضامین کا ایک منفرد مجموعہ ہے۔ اس کتاب کا ہر مضمون مزاح سے بھرپور ہے ۔ مصنف نے ہمارے روزمرہ زندگی کے واقعات کو اس انداز سے بیان کیا ہے کہ قاری بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہو جائے اور مصنف کے کمال مشاہدے کو داد دیے بغیر رہ نہ سکے۔ جس مضمون کو پڑھنا شروع کریں اسے ادھورا چھوڑنے کو دل نہیں چاہتا۔ جہاں تک کتاب میں شامل مضامین کا تعلق ہے تقریبا سبھی اپنی اپنی نوعیت کے بہترین مضامین میں شامل ہیں۔ سامعین کی سہولت کے لیے ہر مضمون کا علیحدہ وائس اوور کیا گیا ہے تاکہ سننے والوں کو آسانی ہو