عورت زاد ایک ایکشن ایڈونچر اردو ناول ہے جس میں امجد جاوید نے ایک بہادر خاتون کی کہانی بیان کی ہے جو سماجی ظلم کے خلاف کھڑی ہوتی ہے۔ یہ ناول قاری کو ایک طاقتور باغی عورت کی جدوجہد، چیلنجز اور بدلے کی داستان میں لے جاتا ہے جس میں وہ اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور آدمی کا مقابلہ کرتی ہے۔ اس لڑائی میں اسے اپنے کئی عزیزوں کو کھونا پڑتا ہے لیکن وہ بالآخر اس جنگ میں کامیاب ہو جاتی ہے۔