سعادت حسن منٹو کے افسانوی مجموعے بادشاہت کا خاتمہ میں شامل افسانے انسان کے پیچیدہ جذبات، نفسیاتی کشمکش اور معاشرتی سچائیوں کو بےباک انداز میں پیش کرتے ہیں۔ منٹو نے ہمیشہ کی طرح ان افسانوں میں بھی محبت، تنہائی، خاندانی رشتوں کی الجھن، جنسی کشش اور سماجی تضاد کو اپنے افسانوں کا موضوع بنایا ہے۔ مزید ان کہانیوں میں طوائفوں، طبقاتی منافقت اور انسانی اندرونی ٹوٹ پھوٹ کو بھی بےنقاب کیا گیا ہے۔