بیس ہزار سال بعد ایک سائنسی ناول ہے جو اردو ادب کے معروف سائنس فکشن مصنف اظہار اثر نے تحریر کیا ہے۔ ناول کی بنیاد کائنات کی سائنسی تفہیم پر ہے جس میں انسانی تحقیقات کا نچوڑ پیش کیا گیا ہے اور کہانی کے زریعے بتایا گیا ہے کہ ہزاروں سالوں بعد زمین میں رہنے والوں انسانوں میں کتنی جدت آ جائے گی۔ یہ ناول سائنس کی ایجادات اور ترقی پر یقین رکھنے والوں کے لیے ہے اور اس میں محبت، رومان، ایڈونچر اور قربانی کی داستان بھی شامل ہے جو قاری کو مستقبل کی کائنات کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔