باغ و بہار (Bagh O Bahar)
Author: Mir Amman
Publisher: Firoz Ahmad
Category: Novel
Total Duration: 00:22:38
باغ و بہار کا قصہ روایتی داستانوں جیسا ہی ہے، جس میں تمام تر کر دار اپنی اچھائیوں اور برائیوں کے ساتھ داستان میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔ داستان کے مثبت کردار سراپا خیر و برکت جبکہ منفی کردار سرتا پا برائی اور بدی کے پیکر دکھائی دیتے ہیں۔ اس داستان میں ایک کہانی سے دوسری کہانی جنم لیتی ہے اور چھوٹی چھوٹی کہانیوں کا یہ سلسلہ مل کر ایک داستان بنا دیتا ہے۔ داستان میں تمام تر پر اسراریت، کشمکش، مہم جوئی، سفر اور جنگ و جدل کے ساتھ معاشرت کے حسین جلوے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ داستان میں اگرچہ دمشق اور چین جیسے علاقہ ہائے غیر کی تفصیلات دی گئی ہیں لیکن تمام تر معاشرت قدیم ہندوستانی سماج کی جھلک پیش کرتی ہے۔ یہاں کے پکوان دستر خوان، بول چال، چٹکلے ہنسی ٹھٹگا سب اس داستان میں دکھائی دیتا ہے۔ داستان میں بادشاہ، شہزادے، جن ، پریاں اور دیگر مافوق الفطرت کردار دکھائے گئے ہیں جو کہ تمام تر داستانوں کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ لیکن یہ داستان اپنی ادبی حیثیت کی بنیاد پر نہایت ممتاز اور قابل مطالعہ ہے۔