بری عورت کی کتھا (Buri Aurat Ki Katha)

Author: Kishwar Naheed  

Publisher: Sang-e-Meel Publications

Category: Bigraphy  

Total Duration: 00:17:75

کشور ناہید ایک معروف ادیبہ ہیں۔ انکی تخلیق کردہ شاعری اور نثر پڑھ کر انکی زندگی کی تلخیوں کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ یہ کتاب ان کی آپ بیتی ہے۔ انہوں نے ایک ایسے دور اور ایک ایسے سماج میں آنکھ کھولی جہاں عورت سات پردوں میں لپٹی ہوئی غیر انسانی مخلوق سمجھی جاتی تھی۔ اگر اسے سفر درپیش ہوتا تو ڈولی میں بیٹھا دی جاتی اور پھر اس ڈولی میں بھی ساتھ بڑا سا پتھر رکھ دیا جاتا تاکہ ڈولی اٹھانے والے مردوں کو اس عورت کا اصل وزن معلوم نہ ہو سکے۔ ایسے ہی سماج کی پوری کہانی انہوں نے اس کتاب میں لکھ دی ہے۔ کشور ناہید نے ایسی صورت حال میں تعلیم کیسے حاصل کی اور عورتوں کے حق میں شعور بیدار کرنے کے لیے اتنا بڑا ادب کیسے تخلیق کیا اس سب جدوجہد کی کہانی اس کتاب میں موجود ہے۔ کشور نے اپنی زندگی کے ایسے گوشے اس کتاب میں کھول کر رکھ دیے ہیں جو انتہائی حیران کن ہیں۔ کشور ناہید کی کہانی انکے بےباکانہ بیان کے ساتھ اس کتاب کی زینت بنی ہے جو کہ ادب اور زندگی کے حساس معاملات سے دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے علم میں ضرور ہونی چاہیے۔

 

DOWNLOAD APP FOR FREE!

Scroll to Top