اردو ادب میں بچوں کے لئے معیاری تحریریں بہت کم ملتی ہیں لیکن کچھ ادیبوں نے بچوں کے ادب کے لیے معیاری کام کیا جن میں کرشن چندر کا نام بہت نمایاں ہے۔ “چالاک خرگوش” کرشن چندر نے بچوں کی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھی ہے۔ بچوں کی دنیا تصوراتی ہوتی ہے جہاں غیر معمولی واقعات پیش آتے ہیں۔ اس کہانی میں کرداروں کے ذریعے کمزوروں پر ظلم کی مذمت کی گئی ہے اور ظالم کے برے انجام کی نشاندہی کی گئی ہے۔