یہ کتاب چار تاریخی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ چاروں کہانیاں نہایت دلچسپ اور معلومات کا خزانہ ہیں۔ پہلی کہانی “تلاش حق” ہے۔ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنی ذات اور اپنے خدا کی تلاش میں شہر سے نکل کر درویشی کی زندگی اختیار کرتا ہے۔ دوسری کہانی “لہو کو چراغ” انگریزوں اور شیرِ میسور سراج الدولہ کے مابین لڑی جانے والی لڑائی کی ولولہ انگیز داستان ہے۔ تیسری کہانی “سرخ داستان” ہے۔ یہ حجاج بن یوسف کی شخصیت پر مبنی کہانی ہے جس میں حجاج بن یوسف جیسے جابر شخص کو ایک عورت اپنے عشق کے دام میں پھنسا لیتی ہے ۔چوتھی اور آخری کہانی “چاند کا خدا” ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو خدائی دعویٰ کر دیتا ہے اور اپنا ایک چاند تخلیق کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ کہانی نہایت دلچسپ اور سبق آموز ہے۔ چار کہانیوں کے اس مجموعے میں تجسس بھی ہے، پراسراریت بھی اور یہ مجموعہ تاریخی معلومات سے بھی لبریز ہے۔