بچوں کی کہانیوں پر مشتمل یہ کتاب نہ صرف دلچسپی سے بھرپور ہے بلکہ اس میں اصلاحی پہلو بھی نمایاں ہیں۔ یہ کتاب مافوق الفطرت واقعات پر مبنی ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقی خیالات کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ یہ تصنیف بچوں کو محنت لگن اور جستجو کا درس دیتی ہے اس میں ہنر مند انسان کی عظمت کا بھی بیان ہے اور فارغ، اناڑی اور کام چور انسان آدمی کے لئے عبرت کا اظہار بھی ملتا ہے۔