چوتھا یکا ایک کرائم تھرلر اور سسپنس سے بھرپور ناول ہے جسے جیمز ہیڈلی چیس نے لکھا ہے اور سراج الدین شیدا نے اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ ناول بہت دلچسپ اور بہترین انداز میں لکھا گیا ہے۔ کہانی کے ولن لالچی اور بدعنوان ہیں۔ ان میں سے کسی بھی کردار پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا اور یہ ایسے لوگ ہیں جو ذرا سا موقع ملنے پر دوسرے کو دھوکہ دیں گے۔ کہانی میں تقریباً ہر کوئی کرپٹ ہے اور اپنے فائدے کے لیے دوسرے کا استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ناول کا اختتام البتہ غیر متوقع اور دلچسپ ہے۔