ڈاکٹر ذوالفقار علی کی دیگر کتب کی طرح چٹکیاں بھی ان کے شگفتہ قلم کا اعلی نمونہ ہے۔ اس کتاب میں ڈاکٹر صاحب نے ہمارے روزمرہ کے معمولات، بچپن کی یادوں اور دیگر سماجی موضوعات کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ کتاب میں شامل مضامین جیسے بالا پرالی والا، جھپٹا پلٹنا، دیکھنے ہم بھی گئے تھے اور یونیورسل برادر ہمارے روزمرہ کے معمولات کا بیان اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی بے ساختہ جملہ سازی ان مضامین کی جان ہے اور قاری بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔