علی اکبر ناطق کا افسانہ چونے کا گڑھا معاشرے میں دین کی غلط تعبیر کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس افسانے کے ذریعے علی اکبر ناطق نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے اسلام کے نام پر انہیں غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس افسانے میں شہادت کے نام پرورغلائے گئے فاری کی والدہ کا انتقام بھی شامل ہے۔