دیوسائی کا خطہ بلاشبہ اپنے اندر بے پناہ کشش اور طلسماتی خصوصیات رکھتا ہے۔ لاتعداد لوگ دیوسائی کی سیر کو جاتے ہیں لیکن بہت کم لوگ اپنے مشاہدات کو لفظوں کی زبان عطا کر پاتے ہیں۔ یہ خصوصیت صرف ایک سفرنامہ نگار میں ہی ہو سکتی ہے۔ “داستانِ دیوسائی” بلاشبہ ایک بہترین سفر نامہ ہے۔ مصنف نے اپنے سفر کی مکمل روداد بیان کی ہے جس میں ملتان سے دیوسائی تک کا سفر اور اس سفر میں پیش آنے والے واقعات کو بھی دلکش انداز میں بیان کیا ہے۔ راستے میں پڑنے والے تمام خوبصورت مقامات کی تفصیلات اور معلومات بھی شاملِ تصنیف کی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ ایک کامیاب سفر نامہ ہے۔۔