داس کیپیٹل (Das Kapital)
Author: Karl Marx
Publisher: Fiction House
Category: Politics
Total Duration:01:05:28
داس کیپیٹل کمیونیزم کے نظریہ ساز کارل مارکس کی ایک نہایت اہم کتاب ہے جس میں مارکس نے بڑی تفصیل سے فلسفہ حیات و معاش کو بیان کیا ہے۔ چار جلدوں پر مشتمل یہ ایک طویل ترین کتاب ہے جس میں ہر زاویے سے معیشت کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کی مکمل تاریخ کو بھی مصنف نے بڑے احسن انداز سے بیان کیا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے ہمیں معیشت کی پیچ در پیچ اصطلاحات سے بھی سابقہ پڑتا ہے۔ سماج میں رائج طبقاتی تقسیم اور مالک و مزدور کے معاملات اس کتاب کے بنیادی موضوعات ہیں۔ سرمایہ کیسے پیدا ہوتا ہے اور یہ کن مراحل سے گزرتا ہے۔ سرمایہ دار کس طرح محنت کش کا استحصال کرتا ہے، یہ سب اس کتاب میں تکنیکی انداز میں سمجھایا گیا ہے۔ مارکسی فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس کتاب کو کسی الہامی کتاب جتنی اہمیت دیتے ہیں۔ اس کتاب کا بنیادی فلسفہ، مدعا اور محور کمیونزم ہے۔ علامہ اقبال نے اسی کتاب کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکس کی عظمت ان الفاظ میں بیان کی کہ کارل مارکس پیغمبر نہیں تھے لیکن ان کے پاس ایک انقلاب برپا کرنے والی کتاب تھی۔