دولت شہرت اور کامیابی کے سات اصول (Daulat Shuhrat Aur Kamyabi Kay 7 Usool)
Author: Dale Carnegie
Publisher: Manzil publisher
Category: Motivational
Total Duration: 11:08
اگر آپ روزمرہ زندگی کی یکسانیت اور رائیگانی کے احساس سے نبرد آزما ہیں تو یہ کتاب خاص آپ کے لیے ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے آپ کے اندر زندگی میں کچھ کرنے کی لگن اور کسی مقام پر پہنچنے کی جستجو پیدا ہوگی۔ اور جب انسان زندگی میں کوئی مقصد متعین کر لیتا ہے تو وہ کسی نا کسی مقام پر پہنچ کر ہی دم لیتا ہے.کسی بھی کام یا مقصد کو حاصل کرنے کا نام، کامیابی ہے۔ کون ہے جو نہیں چاہتا کہ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہو یا کامیابی اس کا مقدر بن جائے۔ جس کے لیے وہ جی جان سے خوب محنت کرتا ہے۔ کوشش یہ ہی ہوتی ہے کہ وہ اپنے تمام مقاصد میں کامیاب ہو جائے مگر افسوس کبھی کبھار محنت کرنے کے باوجود وہ اپنا مقصد حاصل نہیں کر پاتا اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دنیا کا کوئی بھی کام چھوٹا ہو یا بڑا ، اسے کرنے کے چند اصول مقصد میں اور طریقہ کار ہوتے ہیں۔ جن پر عمل پیرا ہوکر ہی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکتا . ہے ۔ اگر ان بنیادی اصولوں کے مطابق کام نہیں کیا جائے، تو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کامیابی حاصل کرنے کے اصول اکثر ہماری نظروں سے گزرتے ہیں، اور ان مقاصد کے بارے میں سنتے بھی رہتے ہیں لیکن کبھی ان پر غور اُس وقت کرتے ہیں، جب ناکام ہوتے ہیں۔ اگر ذیل میں دیئے گئے 7 اصولوں کو ذہن نشین کرلیں اور ان پر عمل کریں تو یقیناً آپ کامیاب ہوں گے.