علیم الحق حقی کا ناول دوسری فصل ایک سنسنی خیز اور سسپینس سے بھرپور ناول ہے جو انسانی ضمیر، پچھتاوے اور آواگون کے تصور کو منفرد انداز میں پیش کرتا ہے۔ کہانی ڈاکٹر ظفر الاسلام اور آشا دیوی کے گرد گھومتی ہے جن کے ماضی کے راز حال کی زندگیوں میں تباہی لے آتے ہیں۔ علیم الحق حقی نے اس ناول کے ذریعے یہ دکھایا ہے کہ انسان اپنے ماضی سے بھاگ نہیں سکتا اور کبھی نہ کبھی وہ ماضی خود چل کر انسان کے سامنے آ جاتا ہے۔