معصوم اصغر درویش کا ناول گرداب ایک جذباتی اور پراثر کہانی کا حامل ہے جو محبت، جدائی اور انسانی تعلقات کی پیچیدگیوں کو بیان کرتا ہے۔ کہانی میں کلیم کی زندگی کے ذاتی اور پیشہ ورانہ امتحانات، عشق، اور طویل انتظار کی داستان بیان کی گئی ہے۔ یہ ناول رشتوں کے احساسات، قربتوں اور دوریوں کی حقیقت کو نہایت خوبصورتی سے پیش کرتا ہے اور ساتھ اس میں مرد کی ہرجائی طبعیت کا عکس بھی نظر آتا ہے۔