یہ ایک جاسوسی کہانی ہے جو ایک قتل سے شروع ہوتی ہے۔ وہ قتل محبت کے نام پر کیا جاتا ہے جیسا اکثر مواقع پر ہوتا ہے مگر کہانی کا مرکزی کردار یعنی ہمارا ہیرو اس قتل کی وجہ محبت کو قرار نہیں دیتا بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کا اندیشہ ظاہر کرتا ہے اور آخر کار قتل کی وجہ معلوم کر لیتا ہے اس دوران کہانی مختلف راستوں سے گزرتی ہے اور ہر موڑ پر دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے کہ ابھی قاتل سامنے آئے گا مگر ہر موڑ پر کوئی ایسا نیا سرا سامنے آتا ہے جو قاری کو حیرت میں ڈال دیتا ہے اور قاری انگشت بدنداں کہانی کے انجام تک پہچنے کی کوشش کرتا ہے۔ بالآخر ایک سچ جس کی تلاش میں اس نے کہانی شروع کی تھی وہ سامنے آتا ہے اور قاری ایک خوشگوار حیرت کے ساتھ کہانی کا اختتام کرتا ہے۔