غدار کرشن چندر کا ایک دل دہلا دینے والا ناولٹ ہے جو تقسیمِ ہند کے خونریز انسانی المیے کی عکاسی کرتا ہے۔ ناولٹ میں بیج ناتھ کی کہانی ہے جو ہندو ہوتے ہوئے اور ظلم کا شکار ہونے کے باوجود نفرت، تعصب اور انتقام کی آگ سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے۔ ناولٹ ہجرت کے دکھ، بچھڑتے رشتوں، اجڑے گھروں اور راوی کے اطراف خون میں نہاتی سرزمین کی کہانی کو اجاگر کرتا ہے۔