یہ ناول لالچ، دھوکے، فریب اور مکاری کے حامل ایسے نسوانی کردار کے گرد گھومتا ہے جو ہنستے بستے گھر میں آگ لگانے کا باعث بن جاتی ہے۔ دولت کی لالچ اور ہوس انسان سے کیسے کیسے گھناؤنے کام کرواتی ہے یہ اس ناول کے مطالعے سے بخوبی معلوم ہو جاتا ہے۔ اس ناول میں جہاں شک کے بیج سے دلوں میں پیدا ہونے والی کدورتوں کا بیان ہے وہیں اعتماد اور بھروسے کی لڑی میں پروئے ہوئے رشتوں کی طاقت بھی دکھائی گئی ہے۔ ناول کی فضا سسپنس سے بھرپور اور اصلاحی پہلوؤں سے لبریز ہے۔