یہ بچوں کے لیے لکھی گئی ایک اصلاحی تصنیف ہے۔ اس میں پانچ دلچسپ کہانیاں ہیں اور ہر کہانی میں ایک سبق پوشیدہ ہے۔ ان سب کہانیوں میں ایک مشترک سبق یہ بھی ہے کہ اتفاق میں بڑی برکت اور طاقت ہے۔ بچوں کو اس طرح کی کہانیاں اگر بچپن میں سنائی جائیں تو انکے کردار اور اخلاق کی تعمیر اور تربیت میں نہایت معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ کتاب میں شامل کہانیاں اپنی دلچسپی کے اعتبار سے ہر عمر کے فرد کے لیے قابل مطالعہ ہیں۔