یہ کہانی ہے پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی جس نے 90 کی دہائی میں 100 سے زائد معصوم بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا۔ اس سپیشل دستاویز میں آپ سماعت کریں گے اس کا بچپن سے ہی انوکھا رویہ اور ایک بزرگ کی اس کے متعلق پیش گوئی، خاندانی پس منظر اور وہ تمام محرکات جنہوں نے اسے انسان سے شیطان بنا دیا۔ جاوید اقبال کا طریقہ واردات، پولیس کو چیلنج کرنے کا انداز اور اُس کا انجام، سب کچھ اس کہانی میں بے نقاب کیا گیا ہے۔ مزید برآں جاوید اقبال کا نفسیاتی تجزیہ اوراس واقعے کی صداقت کے متعلق شکوک و شبہات ظاہر کرنے والے افراد کے بیان بھی شامل کئے گئے ہیں۔