عمران سیریز کے اس ناول میں عمران کا سامنا جنات اور شیاطین سے ہوتا ہے۔ جنات کے ساتھ مقابلہ اس ناول کو سسپینس سے بھرپور بنا دیتا ہے۔ یہ خیر اور شر کی دائمی لڑائی کی علامت بھی ہے اور پُرتجسس کہانیوں کے شوقین افراد کے لیے نہایت دلچسپ بھی ہے۔ اس ناول میں مصنف کا فن اپنے کمال پر نظر آتا ہے۔ عمران سیریز کے دیگر ناولوں کی نسبت اس ناول میں زیادہ جان ہے کیونکہ اس کہانی میں غیر انسانی مخلوق کا عمل دخل زیادہ ہے۔