جسم فروشی کی تاریخ ہمیشہ سے ایک جیسی نہیں رہی ہے۔ اس کتاب میں جسم فروشی کی تاریخ کا جائزہ مختلف ادوار اور خطوں کے اعتبار سے لیا گیا ہے۔ مذاہب، قوانین اور رسومات کے حوالے کے ساتھ ساتھ اس عمل کے ماضی حال اور مستقبل کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ لیہ سے تعلق رکھنے والے مشہور مترجم احسن بٹ صاحب نے بڑی خوبی اور میعار کے ساتھ اس کتاب کا اردو ترجمہ کیا ہے۔