قیوم نظامی کی کتاب “جو دیکھا جو سنا” پاکستان کی سیاسی تاریخ کے اہم ترین واقعات کو متوازن انداز میں بیان کرتی ایک مفید اور معلومات افزا تصنیف ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام کن حالات میں عمل میں آیا، اور ان دنوں ملک میں مجموعی سیاسی صورتحال کیا تھی یہ اس کتاب کے اہم موضوعات میں شامل ہے۔ کتاب میں بانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت کے چند اہم حوالے شامل ہیں، ان کی شخصیت کے تمام مثبت اور منفی پہلوؤں کو نمایاں طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کا زمانہ پاکستانی تاریخ کا سب سے اہم اور نازک دور تھا۔ اس دور کی تمام تر سیاسی تاریخ اس کتاب میں سمو دی گئی ہے۔ سیاست اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے یہ کتاب نہایت اہمیت کی حامل ہے۔