کالی شلوار اردو کے سب سے مشہوراور متنازعہ افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا افسانہ ہے جس میں سلطانہ نامی طوائف کی کہانی بیان کی گئی ہے جو شدید غربت کا شکار ہے اور اس کا طوائف ہونا بھی اس کا پیٹ نہیں بھر رہا۔ کالی شلوار کی خواہش اس کے لیے امید کی علامت ہے۔ افسانہ انسانی خواہشات، سماجی بے حسی، مردوں کی بے اعتنائی اور تلخ حقیقتوں کی عکاسی کرتا ہے۔